ایران میں 17 منزلہ عمارت آگ لگنے کے بعد زمین بوس، 75 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

ایران میں 17 منزلہ عمارت آگ لگنے کے بعد زمین بوس، 75 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

ڈیسک: ایران کے دارالحکومت تہران میں 17منزلہ عمارت آتشزدگی کےبعد منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 75افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ایران کے دارالحکومت تہران  میں واقع 17 منزلہ کمرشل عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی بڑی تعداد مصروف تھی کہ اسی دوران عمارت زمین بوس ہوگئی۔جس  کےنتیجے  میں 75افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد آگ بجھانے والے فائر فائٹرز کی ہے۔

ایران کی ایمرجنسی میڈیکل سروس رپورٹ کے مطابق واقعے میں کم از کم 40 فائر فائٹر ہلاک ہوگئے ہیں،جبکہ ڈرجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔

زخمیوں کو  طبی امداد فراہم  کرنے کیلئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں