بڑے لوگ غلطی کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمیں استثنی حاصل ہے، سراج الحق

بڑے لوگ غلطی کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمیں استثنی حاصل ہے، سراج الحق

ڈیسک:جماعت اسلامی  کے امیر سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گئی ہے،حکومت کے پاس اب سچ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ  عدالت کی کارروائی سے مطمئن  ہے وکیل تبدیل نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کیس جھوٹ  کے خلاف اور سچ کی تلاش میں ہے  درخواست کسی فرد کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف ہے، ایک لیڈر پھسلتا ہے تو ساری قوم پھسلتی ہے،کرپشن  کا خاتمہ کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکت۔

  ملک  میں   بڑے لوگ غلطی کرتے ہیں  تو کہتے ہیں کہ ہمیں استثنی حاصل ہے ،جن عالمی رہنماوں کے نام  پاناما  میں آئے انھوں نے شواہد پیش کئے۔

 سراج الحق نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کے پاس دولت کے علاوہ کوئی چیز نہیں،قوم کے پاس غربت کے سوا کوئی چیزنہیں۔

متعلقہ خبریں