پر امید ہوں کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا‘شیخ رشید

پر امید ہوں کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا‘شیخ رشید

ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمدکا کہناہےکہ لندن کے فلیٹوں کے مالکوں کاتابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر پاناماکیس کی سماعت کےبعد میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سرکاری ایجنسی سے جھوٹ پر مبنی خبر جاری کرائی گئی۔ حکومت  میڈیا کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ کروڑوں کے تحائف مغل شہزادے اپنے والدین کونہیں دیتے تھے،انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے کے بیان کی یہ تردیدکریں میں کیس واپس لےلوں گا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ غلیظ زبان کا استعمال کیا اور انتخابی دھاندلی پر ان لوگوں نے پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔

ان کا  کہناتھاکہ  تحریک انصاف  گالم گلوچ کے خلاف  ہیں ۔ہم کرپٹ کو کرپٹ کہیں گے، جبکہ تحریک انصاف، ظلم اور نفرت کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور عوام کو اپنے خدشات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں