چارسد: سانحہ باچا خان یونیورسٹی کو ایک سال بیت گیا،

چارسد: سانحہ باچا خان یونیورسٹی کو ایک سال بیت گیا،

ڈیسک: سانحہ باچا خان یونیورسٹی   چارسدہ کے شہداء کی یاد مین تقریب کا انعقاد ,دعوت کے باوجود  اعلی حکام کی جانب سے تقریب میں عدم شرکت  کے خلاف طلباء  کااحتجاج،

سانحہ چارسدہ میں 14 طلباء اور4 یونیورسٹی ملازمین شہید ہوئے تھے ، شہداء کی یاد میں جامعہ میں تقریب کا انعقاد کیا ،  اس موقع پر  طلباء کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ، تقریب میں شہداءکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی  کی گئی، اعلی حکام  کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم کسی نے شرکت نہیں کی سوائے تحریک انصاف کےایم پی اے   شوکت  یوسفزئی  کے ۔ جامعہ کے طلباء نے برسی تقریب میں نظر انداز کئے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔

طلباء کا کہنا تھا کہ تقریب میں  اہم حکومتی  نمائندوں کو شریک ہونا چاہیے تھا تاہم ہمیں  کسی بھی اہم شخصیت کے شرکت نہ کرنے سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ خبریں