جھوٹے الزامات اور جھوٹے دلائل کے ساتھ عدالت میں کیس نہیں جیتا جاسکتا، مریم اورنگزیب

جھوٹے الزامات اور جھوٹے دلائل کے ساتھ عدالت میں کیس نہیں جیتا جاسکتا، مریم اورنگزیب

ڈیسک:وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات اور جھوٹے دلائل کے ساتھ عدالت میں کیس نہیں جیتا جاسکتا، مخالفین جتنے چاہیں الزامات لگا لیں،

وزیر مملکت مریم اورنگ زیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف نے اپنی تقریر میں غلط بیانی نہیں کی، مسلم لیگ ن اپنے قائدکے راستے پر چلتے ہوئے شائستگی اختیارکرتی ہے،تحریک انصاف کو کنٹینر پر کھڑے ہو کر باتیں کرنے کی عادت ہے،
 انہوں نے  کہا کہ سپریم کورٹ میں کوئی بھی پٹیشنر ایسا ثبوت نہیں دے سکا جس کی بنیاد پر وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں