پاکستان کے کھلاڑیوں کی فٹنس عالمی معیار کی نہیں، انضمام الحق

پاکستان کے کھلاڑیوں کی فٹنس عالمی معیار کی نہیں، انضمام الحق

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے   کہا ہے سیریز پہ سیریز سے تیاری اور پلاننگ کا موقع نہیں ملا، فٹنس بھی اہم مسئلہ  ہے  ۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق  نے کہا کہ انگلینڈ ٹور کے 7 دن بعد ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے یو اے ای چلی گئی جہاں سے فوری طور پر نیوزی لینڈ روانہ ہونا پڑا، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی زیادہ وقفہ نہیں تھا۔ایک کے بعد ایک مقابلے نے بڑی پلاننگ کا موقع نہیں دیا۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کی فٹنس  بھی عالمی معیار کے مطابق نہیں ہے ۔ انضمام الحق  نے کہا کہ فٹ ہونے کے بعد  ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی  ہی ہیں۔

متعلقہ خبریں