اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے ا نام ای سی ایل میں شامل

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے ا نام ای سی ایل میں شامل

یوب ڈیسک:وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث تمام کرکٹرز کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں وزارت داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ،اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، ایڈوکیٹ جنرل، نادرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور وزارتِ داخلہ کے سینئر افسران شریک تھے۔اجلاس کے شرکا کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی، اجلاس میں وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان بکیز کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ ای سی ایل پر ڈالے جانے والے کھلاڑیوں میں شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید، شاہ زیب حسن خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر ایف آئی اے حکام کی جانب سے وزیرِ داخلہ کو بتایا گیا کہ خالد لطیف اور محمد عرفان نے ایف آئی اے کو اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی کل اپنے بیانات دیں گے۔اجلاس میں وزیر داخلہ نے پی ٹی اے حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں جوا لگانے اور اس کو فروغ دینے والی تمام ویب سائٹس کو بھی بند کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں