اسلام آباد: وزیر اعظم کا فوری پاک افغان سرحد کھولنے کا حکم

اسلام آباد: وزیر اعظم کا فوری پاک افغان سرحد کھولنے کا حکم

ویب ڈیسک:وزیراعظم نواز شریف نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا۔

تفصٰیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ باوجود اس کے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغان سر زمین پر موجود پاکستان دشمن عناصر سے جا ملتے ہیں ان کا کہنا تھا  پاکستان اور افغانستان کے درمیان صدیوں کے مذہبی، ثقافتی، تاریخی روابط اور تعلق کے پیش نظر سرحدوں کا زیادہ دیر تک بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے ۔

وزیراعظم کا مزید کہناتھا  کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تانے بانے افغان سر زمین پر موجود پاکستان دشمن عناصر سے ملنے کے باوجود ہم نے سرحد خیرسگالی جذبے کے تحت فوری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ جن وجوہات کی بنا پر سرحد بند ہوئی اس کے تدارک کے لئے افغان حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات کے بعد پاک افغان بارڈر کو بند کردیا گیا تھا ۔

متعلقہ خبریں