نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک سے نکال دیا

نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک سے نکال دیا

ویب ڈیسک:یوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو ملک بدر کردیا، مذکورہ سفیر کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے استثنیٰ کا حق استعمال کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد امریکی سفارتکار کو ملک سے نکالا گیا۔

تفصٰیلات کے مطابق   نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے سفارتی استثنا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے سفارت کار کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے نہیں کیا ، جس کی وجہ سے نیوز ی لینڈ کے حکام نے سفارت خانے کو ہدایت جاری کی تھیں کہ سفارت کار کو قوانین کا احترام نہ کرنے کی پاداش میں امریکا واپس بھیج دیا جائے ۔

امریکی سفارتکار مبینہ طور پر 12 مارچ کو پیش آنے والے ایک واقعے میں ملوث تھا اور پولیس اس سلسلے میں تفتیش کرنا چاہتی تھی تاہم امریکا نے استثنا ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں