دہشتگردی کی لہر پر جلد قابو پا لیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

دہشتگردی کی لہر پر جلد قابو پا لیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوااقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی نئی لہرپر جلد قابو پالیا جائیگا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران کے پی گورنر اقبال ظفر جھگڑا  نے چارسدہ کچہری میں دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہ آخری دہشت گرد کےخاتمےتک دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی ۔ہم معاملات کو احسن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔کے پی گورنر نے مزید کہا کہ  امن کے لیےسب سے بات ہوسکتی ہےلیکن جھکیں گے نہیں،دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھےکئی قوتیں ہیں۔

انہوں نےمزیدکہا کہ طالبان کی کوئی جائز بات ہے تو اسے سننے میں کوئی قباحت نہیں ، لیکن ہم کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں، نہ ہتھیار ڈالیں گے۔

متعلقہ خبریں