کنگ خان کا ریکارڈ کھلاڑی اکشے کمار نے برابر کر دیا

کنگ خان کا ریکارڈ کھلاڑی اکشے کمار نے برابر کر دیا

ویب ڈیسک: انڈین فلم انڈسٹری کے کھلاڑی اکشے کمار کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے وہ اداکار ہیں جو ایک سال میں سب سے زیادہ فلمیں کرتے ہیں۔لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ اکشے کی سبھی فلمیں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں. لیکن اس سال تو اکشے کے وارے نیارے ہو گئے ہیں کیونکہ جولی ایل ایل بی 2کی ریلیز کے بعد اکشے نے شاہ رخ کا ایک ریکارڈ برابر کردیا ہے۔وہ یہ کہ شاہ رخ خان کی 7ایسی فلمیں ہیں جو 100کروڑ کلب کا حصہ ہیں اور جولی ایل ایل بی2کے گیارہویں روز کامیاب بزنس کے بعد اکشے کی بھی یہ ساتویں ایسی فلم ہے جو100کروڑ کلب میں شامل ہو چکی ہے۔اس سے پہلے اکشے کی رستم،ائیر لفٹ،ہاﺅس فل تھری ،ہولی ڈے ،ہاﺅس فل 2،راﺅڈی راٹھور 100کروڑ کلب کا حصہ تھیں۔فلم جولی ایل ایل بی2ایک ایسی فلم ہے جو کورٹ روم کے گرد گھومتی ہے اور ایک ناکام وکیل اور نظام کی کرپشن کے خلاف جنگ پر مبنی ہے۔ 

متعلقہ خبریں