پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان دہائی دیتے بچے کو سندھ اسمبلی میں لے آئے ۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان دہائی دیتے بچے کو سندھ اسمبلی میں لے آئے ۔

(سید سیف اللہ)کراچی سے پی ٹی آئی ایم پی اے خرم شیر زمان اپنے ساتھ اسمبلی میں ایک بیمار بچے کو بھی لے آئے

جسے دیکھ کر سب حیران ہو گئے اور بعض تو یہ سمجھے کہ وہ اپنے بچے کو ساتھ لے آئے ہیں

تاہم بعد میں پتہ چلا کہ خرم شیر زمان پریس کلب کے باہر احتجاج کیلئے بیٹھے ایک بچے کو ساتھ لے آئے ہیں ۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اس بچے سے علاج کرانے کا وعدہ کیا تھا

مگر وعدہ کرنے کے  باوجود علاج نہیں کرایا گیا تاہم وہ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے بچے کو اسمبلی میں لیکر آئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کے جب کسی سے کوئی وعدہ کیا جاتا ہے تو اسے پورا بھی کرنا چاہئے۔


 

متعلقہ خبریں