جنرل راحیل شریف کے بعد نیا آرمی چیف کون ہوگا؟

جنرل راحیل شریف کے بعد نیا آرمی چیف کون ہوگا؟

ڈیسک: آرمی چیف جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو ریٹائر ہورہے ہیں،اسی روز  آنےوالے نئے آرمی چیف کی تقرری بھی ہو گی۔

پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں

اور ان کے بعد نئے بری سربراہ کی تقرری  کا مرحلہ ہو گا۔

وزیراعظم پاکستان اپنی صوابدید کے پر نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بعد اس وقت4 نام سینیارٹی لسٹ میں شامل ہیں۔

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر   چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات ہیں۔

جنرل زبیر حیات اس وقت جی ایچ کیو میں تعینات ہیں اور اس سے قبل وہ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن بھی رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد۔

سنیارٹی لسٹ میں جو نام دوسرے نمبر پر آتا ہے وہ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد کا ہے۔

جو کور کمانڈر ملتان ہیں اور وہ اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے۔

 کور کمانڈر بہاولپور جاوید اقبال رمدے سینیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبرپرہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اس سے قبل سوات آپریشن کے دوران جی او سی رہ چکے ہیں

اور غیر ملکی تعیناتیوں میں دو اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ۔

چوتھے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں جو آج کل جی ایچ کیو میں انسپیکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن ہیں۔

اِس سے قبل 2014 میں دھرنے کے دوران وہ کور کمانڈر راولپنڈی رہ چکے ہیں۔

اور لائن آف کنٹرول کے اطراف کشیدگی کی وجہ سے ہونے والی تربیتی مشقوں کی  نگرانی بھی کرتے رہے ہیں۔
 

متعلقہ خبریں