کابل میں شہدائے کربلا کے چہلم کے دوران مسجد میں دھماکا، 27 افراد جاں بحق

کابل میں شہدائے کربلا کے چہلم کے دوران مسجد میں دھماکا، 27 افراد جاں بحق

ڈیسک:افغانستان کے دارالحکومت میں ایک مسجد میں شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ ماتمی مجلس کے دوران خودکش دھماکا۔

دھماکے  میں 27 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں واقع ایک مسجد میں عین اس وقت دھماکا ہوا

جب لوگوں کی بڑی تعداد شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ماتمی مجلس میں شریک تھے۔

دھماکےکےنتیجے میں 27 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسجد میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتالوں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ شہر بھر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں بھی کابل میں اسی نوعیت کے دھماکے ہوئے تھے جن کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
 

متعلقہ خبریں