مصباح الحق نے ’ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ‘ جیت لیا

مصباح الحق نے ’ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ‘ جیت لیا

ڈیسک:آئی سی سی نے 2016 کے لئے اسپرٹ آف کرکٹ کا  ایوارڈپاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو دیاہے۔

مصباح الحق یہ اعزاز حاصل کرنے والےپہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

 آئی سی سی کے مطابق مصباح الحق کو یہ ایوارڈ ان کے بہترین رویے کی وجہ سے دیا گیا۔

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم نے کھیل کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مثبت کرکٹ کھیلی۔

تمام کھلاڑیوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ بڑھتی عمر پرفارمنس میں رکاوٹ نہیں بنتی ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی اسپرٹ ایوارڈ گزشتہ سالوں میں مہندرا سنگھ دھونی ، ڈینئل ویٹوری، مہیلا جے وردھنے اور برینڈن میک کلم کو بھی مل چکا ہے۔

 جب کہ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے رواں برس ہی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں