آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ جاری ،

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ جاری ،

ڈیسک: آئی سی سی کی  جانب سے جاری کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں  آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جب کہ انگلش بلے باز جوئے روٹ دوسرے اور کیویز قائد کین ولیمسن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد چوتھے نمبرپرآگئے ہیں جوکہ ان کے کیریئرکی بہترین ٹیسٹ رینکنگ ہے۔ان کےعلاوہ ہاشم آملہ پانچویں، یونس خان چوتھے سے   چھٹے،اے بی ڈی ویلیئر ساتویں، وارنر آٹھویں، پجارا نویں اورانگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک 10 ویں نمبرپرموجود ہیں۔پاکستانی کپتان مصباح الحق 11 ویں سے 14 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ اظہرعلی اوراسد شفیق کی رینکنگ میں بھی دو درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ دونوں بالترتیب  16 ویں اور 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں