پریڈ ایونیو پریوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد

پریڈ ایونیو پریوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک:اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ ایونیو میں ملٹری پریڈ کی شاندار تقریب ہوئی ,

صدر مملکت ممنون حسین تقریب کے مہمان  خصوصی  تھے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پریڈ ایونیو میں ہوئی جس میں مسلح افواج کے سربراہان ، وزیراعظم نوازشریف، صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت وفاقی وزرا اور اعلیٰ سول وعسکری حکام نے شرکت کی ۔مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین نے پریڈ کا معائنہ کیا.

اس موقع پرچیف مارشل سہیل امان کی سربراہی میں طیاروں کا  فلائی پاسٹ پیش کیا گیا جس میں جے ایف 17 ٹھنڈر،ایف 16 ایواکس ،سی ون تھرٹی سمیت دیگر طیارے شامل تھے۔
جبکہ پریڈ میں پاکستان آرمی پاکستان نیوی اور پاکستان ائیر فورس کے دستوں نے  مارچ پاسٹ میں حصہ لیا.

پریڈ میں پہلی بار چین،ترک اور سعودی عرب کے فوجی دستوں اور اعلیٰ حکما نے شرکت کی ، پریڈ میں ترکی کا مہتر بینڈ بھی شامل تھا ،ترک مہتر بینڈ نے پاکستان جیوے جیوے  کے سر میں ملی نغمہ بھی پیش کیا۔

 

متعلقہ خبریں