یوم پاکستان کے موقع پر پہلی بار غیرملکی فوجی دستوں کی شرکت ،

یوم پاکستان کے موقع پر پہلی بار غیرملکی فوجی دستوں کی شرکت ،

ویب ڈیسک:  یوم پاکستان کے موقع پر پہلی بار غیرملکی فوجی دستوں نے   شرکت  کی،اور اپنے فنی مظاہروں سے پریڈ کو چار چاند لگا دیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد شکرپڑیاں میں یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ سمیت رینجرز اور پولیس نے پریڈ کا مظاہرہ کیاتو چین ،ترکی اور سعودی عرب کے فوجی دستوں  نے بھی  اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ یوم پاکستان کے موقع پر پہلی بار چین ،ترکی اور سعودی عرب کے فوجی دستوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سعودی اور چینی فوجی دستوں نے  معزز مہمانوں کو سلامی دی ۔تقریب میں چین،ترکی،اور سعودی عرب  افواج کے اعلیٰ عسکری سربراہان  بھی موجود تھے

یوم پاکستان کی تقریب کی خاص بات پریڈ میں پہلی بار پیپلز لیبریشن آرمی چائنا کی تینوں افواج کا شامل ہونا ہے جبکہ ترکی کے بینڈ نے اپنے روایتی لباس اور سازوں کے ساتھ مہمانوں کو سلامی دی۔ ترک ملٹری بینڈ نے جیوے جیوے پاکستان کی دھن بھی پیشکی ۔ترکی کے مہتر فوجی بینڈ کی بنیاد 1299 میں رکھی گئی تھی، اس بینڈ کا شمار دنیا کے قدیم ترین بینڈز میں ہوتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں