شاہینوں کا ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش،،،

شاہینوں کا ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش،،،

ویب ڈیسک:پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر کے ٹیسٹ سیریز کا حساب برابر کر دیا۔

شارجہ میں ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی بالنگ کے سامنے نہ  ڈٹ سکی اور صرف 103 بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

جواب میں پاکستان نے 104 رنز کا آسان ہدف صرف ایک کھلاڑی کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے آوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی فخر زمان 84 کے مجموعی سکور پر 48 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جبکہ امام الحق 45 اور فہیم اشرف 5 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کو دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کلین سویپ کیا تھا۔

پاکستان نے  پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سویپ کر کے ٹیسٹ سیریز کا حساب برابر کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان شینواری نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے سات اوورز میں 5وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں