معروف اداکار فاروق ضمیر ہمیں چھوڑ کر چلے گئے

معروف اداکار فاروق ضمیر ہمیں چھوڑ کر چلے گئے

ویب ڈیسک: معروف ٹی وی فنکار فاروق ضمیرلاہور میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر 78 سال تھی ان کی تدفین ہفتے کے روز ہوگی۔

فاروق ضمیر کچھ عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلاء اور لاہور کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں زیرعلاج تھے .

فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور 25 سال تک اداکاری سے وابستہ رہے۔

فاروق ضمیر پاکستان ٹی وی کے اولین دور کے اداکار تھے اور انہوں نے کئی کامیاب ڈرامہ سیریز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں  ’رانی‘،’گڈریا‘،’سراغ زندگی‘،’93 شمالی‘سمیت کئی شامل ہیں جب کہ جلد ہی وہ اپنی سنجیدہ اداکاری اور منفرد لب و لہجے کے باعث ہر خاص و عام میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھےان کے کیریئر کا سب سے ہٹ ڈرامہ مکمل اور ماہرہ تھا۔ 

فاروق ضمیرکے انتقال پر اداکاروں اور ادیبوں سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصایت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں