کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک:  پاکستان سپر لیگ  کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی  کراچی کنگز کو  6 وکٹوں سے شکست۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 155 رنزکا ہدف دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل  کر لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں احمد شہزاد اور اسد شفیق نے پارٹنر شپ میں 105 رنز بنائے

احمد شہزاد 40 گیندوں میں 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سہیل خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

جبکہ اسد شفیق نے  ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 38 گیندوں میں 51 رنز بنائے۔

متعلقہ خبریں