لاہور دھماکا دہشت گردی نہیں حادثہ تھا،رانا ثناءاللہ

لاہور دھماکا دہشت گردی نہیں حادثہ تھا،رانا ثناءاللہ

ویب ڈیسک:وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ ڈیفنس دھماکہ دہشت گردی نہیں ایک حادثہ تھا بعض ٹی وی چینلز کی جانب سے دی جانے والے دھماکوں کی خبر سےخوف و ہراس پھیلا۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کےکرتے ہوئے راناثناءاللہ نےکہاکہ کچھ لوگوں کاخیال تھا کہ ڈیفنس دھماکہ بارودی مواد سے ہوا جبکہ کچھ نےسلنڈر پھٹنے کا کہا لیکن فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ موصول ہوگئی ہےجس میں ثابت ہوگیا کہ یہ دھماکہ بارودی مواد کا نہیں ۔

صوبائی وزیر قانون نےکہا کہ گیس کی لیکج اورسلنڈروں کی وجہ سے یہ حادثہ ہواجس کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے ناقص سلنڈرفروخت کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے گلبرگ لاہور میں دھماکے کی خبر نشر ہونے پر وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز سےدھماکوں کی خبرسےخوف و ہراس پھیلایاگیا غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ سےملک کی بدنامی ہوئی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین پیمرا اس کانوٹس لیں ساتھ ہی انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں میڈیا کے کردار کی تعریف بھی کی ۔

 پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب پر صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے اجلاس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا جس سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں