ٹرمپ کے سر پر ایٹمی ہتھیاروں کا بھوت سوار

ٹرمپ کے سر پر ایٹمی ہتھیاروں کا بھوت سوار

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ایٹمی ہتھیاروں کو دنیا میں سب سے زیادہ جدید، بہتر اور طاقتور بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدرنے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ  اگرچہ دنیا میں کسی ملک کے پاس بھی ایٹمی اسلحہ نہیں ہونا چاہئے لیکن اس وقت دوسرے ملک ایٹمی ہتھیار بنارہے ہیں اور امریکا اس میدان میں  بہت پیچھے رہ گیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ امریکی ایٹمی ہتھیار باقی سب سے بہتر ہوں۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے روس کی جانب سے کروز میزائلوں کی خفیہ تنصیب کو اس بارے میں عالمی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان کی ملاقات ہوئی تو وہ اس معاملے پر ان سے ضرور بات کریں گے۔

شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی تجربات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ اگر چین شمالی کوریا پرہتھیاروں کے  تجربات روکنے کےلیے دباؤ ڈال سکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں