سی پیک میں ترکی کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں

سی پیک میں ترکی کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں

ویب ڈیسک:  وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک میں ترکی کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے، سی پیک میں وسط ایشیائی ریاستیں  تیزی لاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی سے  وطن واپسی سے قبل ناشتے پر صحافیوں سے بات چیت  میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ترکی کی سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کریں گے، ترک صدر سے داعش سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستیں سی پیک میں تیزی کا سبب بن سکتی ہیں، وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط ہمارا وژن ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، پشاورسے جلال آباد ہائی  وے کا ساٹھ فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ 

وزیر اعظم نے کہاکہ  میڈیا میں خود احتسابی آگے بڑھنے کا بہترین عمل ہے، دھماکے کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا میں بحث مثبت رویہ ہے۔

متعلقہ خبریں