پی ایس ایل کے 16 ویں اہم میچ میں لاہور قلندرز کو شکست

پی ایس ایل کے 16 ویں اہم میچ میں لاہور قلندرز کو شکست

ویب ڈیسک: پی ایس ایل کے سولہویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دے دی  آل راؤنڈ کارکردگی پر شکیب الحسن مین آف دی میچ رہے۔

تفصیلات کےمطابق  پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو پشاور زلمی نے اہم میچ میں قلندرز کوسترہ رنز سے مات دے دی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کا ٹاس پشاور نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور کو جیت کے لیے 167کا ہدف دیا،ایک سوسرسٹھ رنز کے ہدف کےتعاقب  میں   لاہور قلندرز   نے آغاز تو طوفانی کیا لیکن ڈیلپورٹ کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی لاٗن لگ گٗٗئی ۔کپتان میک کولم چھے فخرزمان صفر،عمر اکمل ایک  اور رضوان چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔چھ وکٹیں گرنے کے بعد عامر یامین ،سنیل نارائن   نے لاہور قلندرز کی امیدیں برقرار رکھیں  لیکن دونوں بڑی  اننگز نہ کھیل سکے۔ عامر یامین ،سنیل نارائن   کے آوٹ ہو جانے کے  بعد میں سہیل تنویر اور یاسر شاہ نے جارحانہ بیٹنگ سے  میچ میں جان ڈال دی لیکن ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہےاورپوری ٹیم نو وکٹوں پر ایک سو انچاس رنز بنا سکی حفیظ اور شکیب  الحسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

in  progress

متعلقہ خبریں