پاک فوج دنیا کی بہترین او پیشہ ورانہ مہارت سے سرشار فوج ہے، آرمی چیف

پاک فوج دنیا کی بہترین او پیشہ ورانہ مہارت سے سرشار فوج ہے، آرمی چیف

ڈیسک:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان بہادر اور نڈر ہیں جب کہ جوان ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری تیاری رکھیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹِ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔

آئی ایس پی آر  مطابق  آرمی چیف جنرل قمر  جاوید باجوہ نے فوج کے افسران او نوجوانو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گردی کیخلاف  آپریشنز کے تجربات نے ہمیں سخت بنا دیا ۔ انہوں نے ہدایت  کی کہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے  پوری تیاری رکھیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین او پیشہ ورانہ مہارت سے سرشار فوج ہے۔ اس موقع پر کورکمانڈر ملتان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو فوج کی آپریشنل  تیاریوں پر بریفنگ دی ،جبکہ آرمی چیف نے یادگار شہیداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔   

متعلقہ خبریں