بلوچستان، کوئٹہ میں موسلادار بارشوں کا سلسلہ جاری، ایک شخص جان بحق

بلوچستان، کوئٹہ میں موسلادار بارشوں کا سلسلہ جاری، ایک شخص جان بحق

ڈیسک:بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا، بارش کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیاہے ، نالے میں گاڑی گرنے سے ایک شخص جانبق، صوبائی حکومت نے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔

  چمن سمیت ضلع بھر میں گزشتہ دو روز سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع  ہوا ہے موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ژوب، قلات نوشکی اور چاغی میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ چمن میں برساتی نالے میں گاڑٰی بہہ جانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

برساتی نالوں میں پانی آنے سے اکثر دیھاتی علاقوں کے زمینی راستے  بھی بند ہوگئے جس سے  ٹریفک کی آمدورفت   شدیدمتاثر۔

ڈپٹی کمشر قیصر خان نے ضلع بھر میں ریڈ الرٹ جاری  کیا جبکہ  تمام لیویز اور پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئ ہیں اور تمام مساجدوں میں  اعلان کئے گئے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

 دوسری طرف محکمہ موسمیات نے دو روز مزید بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں