غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی تحلیل ہوسکتی ہے،دانیال عزیز

غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی تحلیل ہوسکتی ہے،دانیال عزیز

مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی تحلیل ہوسکتی ہے، جبکہ استثنیٰ وزیراعظم نے نہیں مانگا بلکہ عمران خان مانگ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر بار بار الزامات لگا کر مردہ کیس میں جان ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دانیال عزیز نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپی ہوئی ہے۔

عمران خان اور جہانگیر ترین  الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں استثنی  مانگ رہےہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا نام پانا پیپرز میں نہیں آیا، تاہم وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا۔

متعلقہ خبریں