دھرنہ دے کر عوام کو گمراہ کرنے سے کسی کو کامیابی نہیں ملتی ، وزیر اعظم نواز شریف

دھرنہ دے کر عوام کو گمراہ کرنے سے کسی کو کامیابی نہیں ملتی ، وزیر اعظم نواز شریف

ڈیسک:وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آج ہمملتان  صرف سیاست کرنے نہیں آئے، ہم ملتان کے عوام کو میٹرو کا خوبصورت تحفہ دینے آئے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملتان کے حالات بد ل رہے ہیں ۔

انہوں نےناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے نیاپاکستان کہاں بنایا ہے،جن لوگوں کو ترقی کی سوجھ بوجھ نہیں وہ ملک میں ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، کبھی دھرنے دے دیتے ہیں تو کبھی الزامات لگاتے ہیں.اگر کوئی نیا پاکستان دیکھنا چاہتاہے تو ملتان آکے دیکھ لے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سٹرکوں کاجال بچھاجارہا ہے، بلوچستان میں پاورپلانٹس، اکنامک زون بن رہے ہیں۔

 لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2013میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کنٹرول سے باہر تھی، ہماری حکومت میں  لوڈشیڈنگ  کافی کم ہوئی ہےاور  آئندہ سال لوڈ شیڈنگ بالکل ختم ہوجائے گی،انہوں نے  مزید کہا کہ بھاشا ڈیم کے لئے 110ارب روپے کی زمین خریدی ہے، بھاشا ڈیم 4ہزارمیگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں