امریکا داعش کیخلاف روس کےساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، شان اسپائسر

امریکا داعش کیخلاف روس کےساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، شان اسپائسر

ڈیسک :وائٹ ہاؤس کے نئے ترجمان شان اسپائسر نے کہا ہے کہ امریکی صدر داعش کو شکست دینے کیلئے کس بھی ملک کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے نئے ترجمان شان اسپائسر نے واشنگٹن میں پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ داعش کو شکست دینے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی ملک کے ساتھ کام کو تیار ہیں، اسلامی شدت پسندی کے خاتمے کیلئے سمجھداری سے کام کرنا ہوگا۔

شان اسپائسر نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی اور دیوار تعمیر کرنا ترجیحات میں شامل ہیں،امریکی مفادات کی ضمانت کے بغیر کسی ملک کو بلینک چیک نہیں دیا جائے گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے بڑے تاجروں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ،امریکیوں کو یقین ہونا چاہیے کہ ٹرمپ ان کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں