یوٹیوب بھی مسینجر ایپس کی دوڑ میں شامل

یوٹیوب بھی مسینجر ایپس کی دوڑ میں شامل

ڈیسک:دنیا بھر میں ویڈیوز کیلئے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ یوٹیوب نے صارفین کیلئے ایک اور سہولت فراہم کردی۔ یوٹیوب کی ایپ میں مسینجر بھی متعارف کرادیا۔

یوٹیوب کی یہ ایپ فیس بک میسنجر کی طرح بنائی گئی ہے، جسے صارف باآسانی استعمال کرتے ہوئے وڈیوز، تحریری پیغامات اور لنکس ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرسکیں گے اور انہیں اس کام کے لیے کسی دوسری ایپ کا سہارا لینا نہیں پڑے گا۔

یوٹیوب کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش فی الوقت کینیڈا میں کی جارہی ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ دنیا بھر میں صارفین کیلئے یہ فیچر کب دستیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں