افغان دارالحکومت کابل میں نجی کمپنی کے باہر خودکش دھماکا،30ہلاک،متعدد زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں نجی کمپنی کے باہر خودکش دھماکا،30ہلاک،متعدد زخمی

ویب ڈیسک:افغانستان کے دارالحکومت کابل ک میں نجی کمپنی کے دفتر کے باہر خودکش کار بم دھماکے

کےنتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے علاقے گلئی دواخانہ میں خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی نجی کمپنی کے دفتر کے باہر دھماکا خیز مواد سے اڑا دی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق بم دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی اور آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں۔

متعلقہ خبریں