فوج او پولیس نے پشاور کوبڑی دہشتگردی سے بچا لیا۔

فوج او پولیس نے پشاور کوبڑی دہشتگردی سے بچا لیا۔

ویب ڈیسک: پشاور ،چمکنی کے علاقے شاہ پور  میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا،کارروائی  کے دوران 2دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق   پولیس کو  اطلاع ملی کہ پشاور کے علاقے چمکنی شاہ پور  میں دہشت گرد چھپے ہیں۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کے دوران پولیس اور فوج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق  ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تھا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں  دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت خلیل عرف عارف کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر تھا۔

متعلقہ خبریں