سعودی عرب میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

سعودی عرب میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

ویب ڈیسک : سعودی فورسز نے  مسجد الحرام میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔کارروائی کے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

غیر ملکی میڈیا سے مطابق سعودی عرب میں دہشت گردوں کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیے گئے ۔ دہشت گردوں نے تین گروپ تشکیل دیے تھے جن میں سے ایک جدہ اور دو مکہ میں موجود تھے۔ سعودی سیکیورٹی اداروں نے پہلی کارروائی مکہ کی العسیلہ کالونی میں کی، دوسرا آپریشن مسجد الحرام کے نواح میں اجیاد المصافی نامی کالونی میں کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کے گھیراؤ میں آنے کے بعد دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہواجس کے بعد خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔واقعے میں  5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئیں ۔

   

 

متعلقہ خبریں