عظیم فلمسٹار رنگیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

عظیم فلمسٹار رنگیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

ویب ڈیسک:عظیم فلمسٹار رنگیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے لیکن وہ آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

کےمداحوں کے  چہروں پرلوگ مسکراہٹیں بکھیرنے والے فلمی اداکار  اوررنگیلا  کی بارہویں برسی آج منائی  جارہی ہے ۔ رنگیلا کا اصل نام  سعید خان تھا۔ رنگیلا نے فلمی صنعت کے تمام شعبوں  اپنا لوہا منوایا ۔  رنگیلا  مقبول ترین کامیڈین کے علاوہ ایک کامیاب گلوکار، موسیقار، ہدایتکار، مصنف اور فلمساز بھی  تھا ۔ رنگیلا کے مشہور فلموں میں دل اور دنیا، رنگیلا ، عورت راج اور ایماندار شامل ہیں۔حکومت کی جانب سے انہیں اعلٰی اعزازات سے نوازا گیا ۔یہ عظیم اداکاررنگیلا 24 مئی 2005 کو اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گیا، لیکن وہ آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

متعلقہ خبریں