خوابوں کی دنیا میں نہیں رہتی،تقدیر پر یقین ہے، زائرہ وسیم

خوابوں کی دنیا میں نہیں رہتی،تقدیر پر یقین ہے، زائرہ وسیم

ویب ڈیسک:بالی ووڈ بلاگ بسٹر فلم ’دنگل‘ سے کامیابی کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ

خواب نہیں بلکہ تقدیر پر یقین رکھتی ہوں اور جو قسمت میں ہو وہ ضرور ملتا ہے۔ 

بالی ووڈ کے تینوں خانز کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ جس ادکارہ کو بھی انڈسٹری میں متعارف کرواتے ہیں ان میں سے بہت کم ایسی ہیں جنہیں اپنے کیریئر میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے اور پھر بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنٹ جس کا ہاتھ تھام لیں تو اس کی کامیابی تو یقینی ہے، ایسا ہی کچھ ہوا فلم ’دنگل‘ کی سپر اسٹار زائرہ وسیم کے ساتھ بھی جنہوں نے اپنی پہلی فلم سے کامیابی کی وہ منزل طے کی ہے جس کا ہر کوئی خواب دیکھتا ہے۔

عامر خان کی نئی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں بھی زائرہ وسیم نے اپنی ادکاری سے انڈسٹری کو اپنی طرف متوجہ کیا،فلم میں انہوں نے  ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جو اپنے باپ کی مخالفت کے باوجود گلوکاری کا خواب پورا کرنے کے لیے بہت محنت کرتی ہے اور اس دوران اسے کئی مشکل مراحل سے بھی گزرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ہمت نہیں ہارتی۔