کھانے کی وہ اشیاء جنہیں بغیر دھوئے کھنانا صحت کیلئے مضرہے،،،

کھانے کی وہ اشیاء جنہیں بغیر دھوئے کھنانا صحت کیلئے مضرہے،،،

ویب ڈیسک:عام طور پر گھروں میں کھانے کی اشیاء کو دھوکر کھایا جاتا ہے جو کہ اچھی عادت ہے لیکن بعض اشیا ایسی ہیں جنہیں دھونا ضروری نہیں سمجھا جات اس معاملے میں بہت احتیاط بہت ضروری ہے۔

چمکدار چھلکے والے پھل اور سبزیاں:

پھلوں اور سبزیوں کے چمکدار چھلکے کو دیکھ کر یہ نہ سمجھیں کہ انہیں بغیر دھوئے کھایا جاسکتا ہے۔ مثلاً سیب، تربوز، آم،مالٹا،ٹماٹر،لیموں وغیرہ وغیرہ۔ ان اشیا کو کھانے سے پہلے لازماً پانی سے دھوئیں مگر اس کے لیے صابن اور کیمکلز نما مادوں کا استعمال قطعی نہ کریں۔

ناقابل استعمال چھلکے والے پھل اور سبزیاں:

بعض پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے ناقابل استعمال ہوتے ہیں، مثلاً تربوز،کیلا،پپیتا،آم،چیری،پیاز،بینگن، آلو،وغیرہ۔ ایسے پھل اور سبزیوں کوچھلکےاتار کر کھایا جاتا ہے اس لیے دھونے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ لیکن اگر چھلکے اتارنے سے قبل ان پھلوں اور سبزیوں کو پانی سے دھویا جائے تو کئی جراثیم سے بچا جاسکتا ہے۔