بالی وڈ کی نئی فلمی جوڑی کترینہ اور شاہد کپور پہلی بارایک ساتھ ،،،

بالی وڈ کی نئی فلمی جوڑی کترینہ اور شاہد کپور پہلی بارایک ساتھ ،،،

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور کترینہ کیف پہلی بار ہدایت کار شری نارائن سنگھ کی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

شاہد کپور کی فلم ’پدماوتی‘ تاحال ریلیز نہیں ہوئی ہے لیکن اس فلم نے ریلیز سے قبل ہی فلم نگری میں دھوم مچا رکھی ہے،جس کے باعث شاہد کپور ڈیمانڈ مزید بڑھ گئی ہے۔ 

نامور فلمساز شری نارائن سنگھ نے اپنی نئی فلم میں شاہد کپور کو کام کرنے کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

فلم میں شاہد کے مدمقابل اداکارہ کترینہ کیف کو مرکزی کردار کی آفر کی تھی جس پر اداکارہ نے بھی ہاں کردی، یہ پہلا موقع ہے جب دونوں اداکاروں کی جوڑی کسی فلم ایک ساتھ نظر آئے گی۔

اداکار شاہد کپور نے دیوالی پر اپنی ٹوئٹ میں مداحوں سے نئی آنے والی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کا نام شیئر کیا۔

متعلقہ خبریں