دسمبر میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کے ٹریلرز،،،

دسمبر میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کے ٹریلرز،،،

ویب ڈیسک: پاکستان میں دسمبر میں ریلیز ہونے والے بڑے ٹاکرے کی فلموں کے ٹریلر ریلیز ہوگئے۔

ان فلموں میں ہدایتکار شان کی ” ارتھ“، بلال اشرف کی ’رنگ ریزہ‘اور شعیب منصور کی ” ورنہ “ شامل ہیں۔

اتفاق سے شان اور بلال اشرف کی ہدایتکاری میں بننے والی دونوں فلموں کی کہانی کا بیک گراؤنڈ ’میوزک‘ ہے لیکن اس وقت ان دونوں فلموں سے زیادہ دھوم شعیب منصور کی چونکا دینے اور سب کو جگادینے والی فلم”ورنہ “ کی ہے۔

’ورنہ‘ شعیب منصور کی 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’خدا کے لیے‘اور 2011  کی فلم ’ بول‘ کے بعد تیسری فلم ہے۔

لہذا اب شعیب منصور کے بارے میں کسی کو کیا بتایا جائے۔

شعیب منصور کا ہدایت کاری مین اپنا ایک مقام ہے اور مشہور ہے کہ شعیب منصور نے جو کچھ بنایا وہ معیاری ہونے کے ساتھ سپر ہٹ بھی رہا۔

ان کے معیار اور کامیابی کا ٹریک ریکارڈ ایسا ہے کہ بالی وڈ کا سپر اسٹار، میگا اسٹار ہدایت کار بھی شعیب منصور کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

متعلقہ خبریں