سیاسی مخالفین مریم نواز سے خوفزدہ ہیں، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب

سیاسی مخالفین مریم نواز سے خوفزدہ ہیں، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب

ڈِیسک:وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہسیاسی مخالفین مریم نواز سے خوفزدہ ہیں، پی ٹی آئی نے مریم نواز سے متعلق عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائے۔

 عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےمریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کی طرح عدالت میں غلط دستاویزات جمع کرائے،ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن کو تالا لگاہے، پی ٹی آئی کو اس کا جواب دینا چاہیے۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہناتھاکہ عمران خان آپ کب تک عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکیں گے،انہوں نےکہاکہ یہ لوگ ثبوت نہ ہونے پرجھوٹے الزامات پراترے آئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے میڈیا سے بات کرتےہوئےکہاکہ گزرتے وقت کےساتھ پی ٹی آئی والوں کی شکلیں اترتی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں