شیخ رشید کی نون لیگی رہنماؤں کو وارننگ

شیخ رشید کی نون لیگی رہنماؤں کو وارننگ

ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے بی بی سی اور جرمن اخبار کے انکشافات کے بعد نئی کمپنی سامنے آنے والی ہے، انھوں نے رانا ثنا اور خواجہ سعدرفیق کو وارننگ دیتے ہوئے لال حویلی مریم نواز کو تحفتاَ دینے کی آفر بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہاکہ پانچ مرلے کی زمین ہی مسئلہ ہے تو اسے گفٹ کردیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی میں لڑائی لڑو گے تو اقتدار کے خاتمے کے دن اور قریب آجائیں گے

انھوں نے مزید کہا کہ بی بی سی، جرمن اخبار کے انکشافات کے بعد نئی کمپنی آنے کو ہے،

شیخ رشید نے رانا ثنا اور خواجہ سعدرفیق کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعدرفیق اپنی زبان ٹھیک کرلیں۔

متعلقہ خبریں