مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3بے گنا کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3بے گنا کشمیری شہید

ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 3 کشمیری شہید ہوگئے۔

  تفصیلات کے مطابق سری نگر سے 15 کلو میٹر دور ہدورا کے علاقے میں بھارتی فورسز نے 2مختلف کارروائیوں کے دوران 3 بے گناہ کشمیریوں کو عسکریت پسند قرار دے کر شہید کردیا ہے۔حریت رہنمائوں سمیت متحدہ حریت قیادت نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کیخلاف کل جمعرات کے روز لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف یوم سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک آزادی کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باوجود کشمیری عوام قابض فوج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔    

متعلقہ خبریں