ڈونلڈ ٹرمپ کا نریندرمودی سے ٹیلی فونک رابطہ ،اہم امور پر تبادلہ خیال

ڈونلڈ ٹرمپ کا نریندرمودی سے ٹیلی فونک رابطہ ،اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ج ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اس اہم رابطے پر خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا ہے ۔امریکی صدر نے مستقبل میں ساتھ چلنے پر بھی بات کی ہے.

وائٹ ہاؤس کےمطابق رواں برس کے آخر میں وزیراعظم مودی امریکہ کا دورہ کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کاکہناہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے پر اتفاق کیا۔ 

متعلقہ خبریں