شریف خاندان سچا ہے تو عدالت میں ثبوت لائے: عمران خان

شریف خاندان سچا ہے تو عدالت میں ثبوت لائے: عمران خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ مے فئیر فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نواز ہیں تاہم اگر دستاویزات غلط ہیں تو یہ برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ کریں۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے حکمران جماعت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے خاندان کا دامن صاف ہے تو پھر عدالت میں اپنے حق میں ثبوت کیوں نہیں لاتے۔

مریم نوازشریف سے متعلق عمران خان نے کہا کہ انہیں پسند نہیں کہ وہ کسی کی خواتین پر بات کریں مگر پاناما میں اہم معاملات کا مرکز ہی مریم نواز ہیں۔

عمران خان نے شکوہ کیا کہ اتنے اہم کیس میں سیاسی جماعت ہونے کے باوجود ثبوت انہیں ہی پیش کرنا پڑ رہے ہیں اور تمام بحث ان کے لائے گئے ثبوتوں پر ہی ہو رہی ہے جبکہ آئی سی آئی جے کی ویب سائیٹ پر نو ماہ سے دستاویز نکل رہی ہیں، ان کا نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا۔

متعلقہ خبریں