عمران خان اعصابی دباؤ اوربوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں،سعد رفیق

عمران خان اعصابی دباؤ اوربوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں،سعد رفیق

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق  نے کہا ہے کہ حکومت کے ترقیاتی سفر سے عمران خان بوکھلا اٹھے ہیں ، سیاسی مخالفین نے مناسب دستاویزات جمع نہیں کرائیں ۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کےباہر میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئےوفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نےکہاکہ عمران خان اعصابی دباؤاوربوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ توقع ہےعدالت کا فیصلہ واضح ہوگا،ابہام نہیں ہوگا،انہوں نےکہا کہ عدالتی کارروائی نے مخالفین کی نیندیں اڑادیں ہیں۔ہماری حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاکہ مخالفین کی جانب سے4سال سےجوالزامات لگائےگئےاب ان کو خود بھی سمجھ نہیں آرہی۔

عمران خان کو  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواجہ آصف  نے کہا کہ  میں 480 ارب روپے کا حساب آج شام دوں گا  وہ زکواۃ اور خیرات کا حساب دیں ۔

متعلقہ خبریں