امریکہ میں مسلم پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی، تارکین وطن اور پناہ گزینوں سے متعلق ٹرمپ نئے احکام جاری کریں گے،

امریکہ میں مسلم پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی، تارکین وطن اور پناہ گزینوں سے متعلق ٹرمپ نئے احکام جاری کریں گے،

ویب ڈیسک:نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ایک خصوصی صدارتی حکم نامے پر دستخط کریں گے جس کے تحت شامی پناہ گزینوں اور مسلم ممالک سے تارکین وطن کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگادی جائے گی جبکہ امریکا کے ساتھ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر بھی شروع کردی جائے ۔

 امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکم نامے کے بعد ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن سے آنے والے پناہ گزینوں کو امریکی سرزمین پر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا اور یہ پابندی ممکنہ طور پر کئی ماہ کےلئے ہوگی۔

 امریکی صدرنے احکامات جاری کرتے ہوئے میکسیکو سرحد پردیوار کی تعمیر کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے تارکین وطن کے امریکہ میں داخلے پرچار ماہ کی پابندی عائد کی ہے جبکہ اس پابندی کا دائرہ بڑھائے کا بھی امکان ہے.

امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شام سمیت چھ خطرناک مسلم ممالک کے افراد بآسانی امریکہ میں داخل ہوجاتے ہیں اوریہاں پناہ گزین کی زندگی بسر کرتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ان افراد سے امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے.

متعلقہ خبریں