آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور جنرل اسپتال کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور جنرل اسپتال کا دورہ

ویب ڈیسک: آرمی چیف کی لاہور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کیلئے جنرل اسپتال لاہور کا دورہ کیا

اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی آرمی چیف نے زخمیوں کو

بہترین طبی سہولیات کی  فراہمی کی ہدایات بھی دیں۔

گزشتہ روز بم دھماکے میں پولیہس اہلکارون سمیت 26افراد جاں بحق جبکہ 58 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گذشتہ روز لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے جنرل ہسپتال پہنچے۔

آرمی چیف کے دورے کے موقع پر جنرل ہسپتال اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

آرمی چیف نے خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو پھولوں کے گلدستے بھی دیئے۔

متعلقہ خبریں