عمران خان نے شریف خاندا ن اور ان کے حواریوں کا شکریہ ادا کر لیا

عمران خان نے شریف خاندا ن اور ان کے حواریوں کا شکریہ ادا کر لیا

ویب ڈیسک: عمران خان نے 40سالہ مالی ریکارڈ عدالت میں جمع کر دیاعدالت میں جمع کر دیا

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنا چالیس سالہ منِ ٹریل عدالت میں جمع کرا دیا  اس مناسبت سے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ⁠⁠⁠⁠⁠جھوٹے الزامات لگانے پر میں شریفوں اور انکے حواریوں کا مشکور ہوں،

انہوں نے مزید کہا کہ شریفوں کے جھوٹے الزامات کی بدولت میں اپنا 40 سالہ مالی ریکارڈ تلاش کرنے میں کامیاب ہوا،

ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے خود کو احتساب کیلئے قوم کے سامنے پیش کیا،

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ احتساب کے اسی عمل نے شریف خاندان کے مالی جرائم کا پردہ چاک کیا 
 شریفوں نے منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، اثاثے چھپانے، جھوٹ بولنے اور جعل سازی جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا، 

آج شریف خاندان قوم کے سامنے بالکل عیاں کھڑا ہے،

متعلقہ خبریں