ایف سی کی وردی میں بہت سے جوانوں کا خون شامل ہیں، چوہدری نثار

ایف سی کی وردی میں بہت سے جوانوں کا خون شامل ہیں، چوہدری نثار

ویب ڈیسک:وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایسے لوگ موجود ہیں جو بلوچستان کےنوجوانوں کو استعمال کرکے فساد پھیلانا چاہتے ہیں ۔ ایف سی اہلکار شر وفساد کوختم کرنے  کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بلوچستان کے علاقےلورالائی میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ایف سی وردی عام نہیں اس یونیفارم کی آن بان میں شہیدوں کا خون شامل ہے ایف سی اہلکار شر اور فساد کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ  ہماری  فورسز نے دہشت گردوں کی تمام کارروائیاں ناکام بنا دی ہے،اور  دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے

بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کوششوں سے بلوچستان میں امن بحال ہوا۔ امن ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ایف سی کا کردار نمایاں ہے

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے خلاف دشمن عناصر  سازشیں کر رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب دہشتگردی مکمل ختم ہو جائے گی اور بلوچستان  مزید ترقی کی طرف گامزن ہو گا

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور پورے ملک میں مذہب کے نام پر فساد پھیلانے والے اور تخریب کاروں کا مکمل قلع قمع کرکے دم لیں گے۔

متعلقہ خبریں