اسلام کی روح سے بے خبر طبقہ طاقت کے نشےمیں ڈوبہ ہوا ہیں،سراج الحق

اسلام کی روح سے بے خبر طبقہ طاقت کے نشےمیں ڈوبہ ہوا ہیں،سراج الحق

 جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے حکمرانوں نے صرف اپنی پیسے اور بنگلیں بنائے ہیں اور عوام کو صرف کرپشن کا تحفہ دیا ہے۔  

مردان میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو کرپشن اور مہنگائی کا تحفہ دیا عوام کےاربوں روپے پاناما کی شکل میں باہر پڑے ہیں حکمران ورلڈ بینک ایجنٹ ہیں حکومت کا یوم احتساب قریب ہے اُمید ہے پاناما کا فیصلہ ملک وقوم کے مفاد میں ہوگا۔سراج الحق نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو اسلامی قوانین نافذ کریں گے مغرب ہماری بندوق سے نہیں ، تہذیب سے خوفزدہ ہےانہوں نے کہا کہ  ملک میں سونے کے ذخائر ہیں پھر بھی غربت ہے۔

حکمران طبقہ اسلام سے بے خبر ہے اور طاقت کے نشے میں مصروف ہیں ملک کے مسائل کا حل اسلامی طرز حکومت سے حاصل ہو سکتا ہے۔

سراج الحق کا  کہنا تھا نوجوان نسل ملک کی تقدیر بدلے گی عوام کے صبر کا پیمانہ لبیریز ہو چکا ہے پاکستان کے عوام   جھاگ چکے ہیں۔ حکمران لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں اور عوام سے معافی مانگیں۔روٹی ،کپڑا اور مکان ہر شہری کا حق ہے

متعلقہ خبریں